السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: نفض اليدين من التراب عند التيمم إذا بقي في يديه غبار يماس الوجه كله باب: تیمم کرتے وقت ہاتھوں سے مٹی جھاڑنے کا بیان، بشرطیکہ ہاتھوں میں اتنا غبار باقی رہے جو پورے چہرے تک پہنچ جائے
حدیث نمبر: 1027
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ سَمِعَ ذَرَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ عُمَرَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ: عَنْ عَمَّارٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّمَا كَانَ يُجْزِئُكَ " وَضَرَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ الْأَرْضَ إِلَى التُّرَابِ، ثُمَّ قَالَ: " هَكَذَا " فَنَفَخَ فِيهَا وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِفْصَلِ، وَلَيْسَ فِيهِ الذِّرَاعَانِ. مُخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ بْنِ الْحَجَّاجِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ ”آپ کو یہ کفایت کر جائے گا“، پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ مٹی میں زمین پر مارا، پھر فرمایا: ”اس طرح“ اور اس میں پھونک ماری، پھر اپنے چہرے اور ہاتھوں کا جوڑوں تک مسح کیا۔ اس میں بازوؤں کا ذکر نہیں ہے۔