السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: الهدي الذي أصله تطوع إذا ساقه فعطب فأدرك ذكاته نحره وصنع به باب: نفلی ہدی کا بیان کہ جب اسے لے جایا جا رہا ہو اور وہ راستے میں معذور ہو جائے اور مالک اسے ذبح کرنے کا وقت پا لے تو وہ اسے نحر کر دے اور اس کے ساتھ کیا سلوک کرے۔
حدیث نمبر: 10251
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ ذُؤَيْبًا الْخُزَاعِيَّ حَدَّثَهُ " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِالْبُدْنِ، وَأَمَرَهُ إِنْ عَطِبَ مِنْهَا شَيْءٌ أَنْ يَنْحَرَهَا، وَأَنْ يَغْمِسَ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، وَيَضْرِبَ بِهِ ⦗٣٩٩⦘ صَفْحَتَهَا وَأَمَرَهُ أَنْ لَا يَطْعَمَ مِنْهَا شَيْئًا وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِهِ وَأَنْ يَقْسِمَهَا "، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ دُونَ قَوْلِهِ: " وَأَنْ يَقْسِمَهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ذوائب خزاعی رضی اللہ عنہ نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ساتھ قربانی کا ایک اونٹ روانہ کیا اور حکم فرمایا: ”اگر یہ ہلاک ہونے لگے تو اسے نحر کر دینا اور اس کا جوتا اس کے خون میں رنگ کر اس کی گردن پر رکھ دینا اور بذاتِ خود اور اس کے ساتھ اس سے کچھ نہ کھانا اور اسے تقسیم کر دینا۔“
عبدالاعلیٰ بن عبدالاعلیٰ رحمہ اللہ حضرت سعید بن ابوعروبہ رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں لیکن اس میں «أَنْ يَقْسِمَا» کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔