حدیث نمبر: 10201
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، إِمْلَاءً، أنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْبَصْرِيُّ بِمَكَّةَ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأْرَبَعَمِائَةٍ، فَقَالَ: لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْتُمْ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ " وَلَوْ كُنْتُ الْيَوْمَ أُبْصِرُ لَأَرَيْتُكُمْ مَوْضِعَ الشَّجَرَةِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيٍّ وَقُتَيْبَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ وَغَيْرِهِ، كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.
حافظ ثناء اللہ

عمرو نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا اور وہ بیعت رضوان میں شامل تھے، فرماتے ہیں کہ ہم اس دن ۱۳ سو آدمی تھے۔ اس دن مہاجرین ۸ حصے تھے۔
(ب) معقل بن یسار، سلمہ بن اکوع اور براء بن عازب رضی اللہ عنہم یہ تمام حضرات حدیبیہ میں شامل تھے، لیکن براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ وہ حدیبیہ کے دن ۱۴ سو یا زیادہ تھے۔ گویا کہ وہ زیادتی میں شک کرتے تھے یا بعض راوی براء کی طرف نسبت کر دیتے تھے۔ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ابو زبیر کی روایت میں ہے کہ ایک اونٹ سات آدمیوں کی جانب سے نحر کیا گیا اور گائے بھی، گویا کہ انہوں نے ۷۰ قربانیاں کیں۔ بعض کی جانب سے صرف ایک گائے ذبح کی گئی۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الحج / حدیث: 10201
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ مسلم 1857»