السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحج— کتاب الحج
باب: الاشتراك في الهدي باب: قربانی (ہدی) میں شریک ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 10197
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، وَالْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ جَمِيعًا " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يُرِيدُ زِيَارَةَ الْبَيْتِ لَا يُرِيدُ حَرْبًا وَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ سَبْعِينَ بَدَنَةً عَنْ سَبْعمِائَةِ رَجُلٍ كُلُّ بَدَنَةٍ عَنْ عَشَرَةٍ " كَذَا رَوَاهُ ابْنُ إِسْحَاقَ.حافظ ثناء اللہ
مروان بن حکم اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہما دونوں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حدیبیہ کے سال مدینہ سے اپنے ایک ہزار سے زائد صحابہ کے ساتھ نکلے، جب آپ ﷺ ذوالحلیفہ آئے تو قربانی کو قلادہ پہنایا اور شعار کیا اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھا۔
(ب) ثابت شدہ روایات میں آپ ﷺ کے صحابہ کی تعداد حدیبیہ میں ایک ہزار سے زائد تھی، پھر انہوں نے اختلاف کیا ہے کہ ان کی تعداد ۱۵۰۰ تھی اور بعض کے نزدیک ۱۴۰۰ تھی اور بعض کے نزدیک ۱۳۰۰ تھیں۔