کتب حدیث › سلسله احاديث صحيحه › ابواب › باب: بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کی فضیلت
❮
❯
- " لن يدخل النار رجل شهد بدرا والحديبية ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو صحابی بدر اور حدیبیہ ( ‏‏‏‏کے واقعات ) میں شریک ہوا وہ جہنم میں نہیں جائے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3469
- " كذبت لا يدخلها (يعني النار) ، فإنه شهد بدرا والحديبية. يعني حاطب بن أبي بلتعة رضي الله عنه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حاطب کے غلام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر حاطب کی شکایت کی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! حاطب ہر صورت میں آگ میں داخل ہو گا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تو جھوٹ بولتا ہے ، وہ آگ میں داخل نہیں ہو گا ، کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں حاضر ہوا تھا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3470