کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اگر ابوجہل، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن روندتا تو
حدیث نمبر: 3203
- (لو فَعَل (يعني: أبا جهل) ؛ لأَخذتْه الملائكة عِياناً، ولو أنّ اليهود تمنَّوُا الموت، لماتُوا) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ابوجہل نے کہا : اگر میں نے ( محمد صلی اللہ علیہ و سلم ) کو دیکھا تو اس کی گردن روند دوں گا ۔ اسے کہا گیا کہ وہ ( محمد صلی اللہ علیہ و سلم ) ہے ۔ وہ کہنے لگا : مجھے تو نظر نہیں آ رہا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اس کو سب کے سامنے پکڑ لیتے ، اگر یہودیوں نے موت کی تمنا کی ہوتی تو وہ مر جاتے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3203