حدیث نمبر: 3151
- (لو كنتُ أنا لأسرعتُ الإجابةَ، وما ابتغيتُ العُذْرَ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : «ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ» ”( یوسف نے کہا: ) تو اپنے بادشاہ کے پاس لوٹ جا اور اس سے دریافت کر کہ ہاتھ کاٹنے والی عورتوں کا کیا خیال ہے ، بیشک میرا رب ان کے مکر کو جاننے والا ہے ۔“ (۱۲-يوسف:۵۰) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر میں ہوتا تو جلدی قبول کر لیتا اور عذر تلاش نہ کرتا ۔“