حدیث نمبر: 3146
- " خير العمل أن تفارق الدنيا ولسانك رطب من ذكر الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن بسر بازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو بدو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، ان میں سے ایک نے کہا : کون سے لوگ بہتر ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سعادت ( اور خوشخبری ) ہے اس آدمی کے لیے جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھے ہوں ۔“ دوسرے نے کہا : کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بہترین عمل یہ ہے کہ جب تو دنیا سے رخصت ہو تو تیری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر ہو ۔“