کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
حدیث نمبر: 3134
- " اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم ہے ، اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا دی : ”اے اللہ ! اس کا مال اور اس کی اولاد زیادہ کر دے ، اس کو لمبی عمر عطا فرما اور اسے بخش دے ۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میرا مال زیادہ ہو گیا میرے عمر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں اپنے اہل و عیال سے شرماتا تھا اور میرے پھل پک کر توڑنے کے قابل ہو گئے ، اور چوتھی چیز ”مغفرت“ ہے ، ( اس کا بعد میں پتہ چلے گا ) ۔
حدیث نمبر: 3135
- " اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ( میری ماں ) ام سلیم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اس ( انس ) کے لئے دعا فرما دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے اللہ ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور تو نے اسے جو رزق عطا فرمایا اس میں برکت ڈال دے ۔“