حدیث نمبر: 3129
- " اسم الله الأعظم في سور من القرآن ثلاث: في البقرة وآل عمران وطه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم قرآن مجید کی ان تین سورتوں میں ہے : سورۃ البقرہ ، سورۃ آل عمران اور سورۃ طٰہٰ ۔“
حدیث نمبر: 3130
(لقد سألت الله باسم الله الأعظم: الذى إذا دعي به أجاب، وإذا سئل به أعطى) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن ملک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے سنا : اے اللہ ! ساری تعریف تیرے لیے ہے ، تو ہی معبود برحق ہے ، تو اکیلا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ، تو محسن ( اور انعام نواز ) ہے ، تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ، اے جلال و اکرام والے ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ دعا سن کر ) فرمایا : ”تو نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے ، کہ جس کا واسطہ دے کر پکارا جائے تو وہ جواب دیتا ہے اور جس کے واسطہ سے اس سے ( کسی چیز کا ) سوال کیا جائے تو وہ دیتا ہے ۔“