حدیث نمبر: 3126
- (إذا سألتُم اللهَ؛ فَسَلُوه الفِردوسَ؛ فإنه سرّ الجنّةِ، يقولُ الرّجلُ منكم لراعيهِ: عليكَ بسرِّ الوادِي؛ فإنّه أمرعُه وأعشبُه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ سے سوال کرو ، تو جنۃ الفردوس کا سوال کرو ، کیونکہ وہ جنت کا اعلیٰ و افضل حصہ ہے ۔ ( دیکھو تو سہی کہ ) مالک اپنے چرواہے سے کہتا ہے : ( مویشیوں کو ) وادی کے اعلیٰ و افضل حصے میں لے جا ، کیونکہ وہ زیادہ سرسبز و شاداب اور زیادہ گھاس والا ہے ۔“