حدیث نمبر: 3086
- " إن أحب الكلام إلى الله أن يقول العبد: سبحانك اللهم وبحمدك، وتبارك اسمك ، وتعالى جدك، ولا إله غيرك، وإن أبغض الكلام إلى الله أن يقول الرجل للرجل: اتق الله، فيقول: عليك نفسك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب کلام یہ ہے کہ بندہ کہے : اے اللہ ! تو پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ ، تیرا نام بابرکت ہے ، تیرا مرتبہ بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناپسندیدہ کلام یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے سے کہے : اللہ سے ڈر جا ، اور وہ آگے سے جواب دے تو اپنی فکر کر ۔“