حدیث نمبر: 3075
- (يا أم رافع! إذا قمت إلى الصلاة؛ فسبحي الله عشراً، وهلِّليه عشراً، واحمديه عشراً، وكبريه عشراً، واستغفريه عشراً، فإنك إذا سبحت عشراً قال: هذا لي، وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا كبرت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام رافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس پر اجر دے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ام رافع ! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس دفعہ «سبحان الله» دس دفعہ «لا اله الا الله» دس دفعہ «الحمد لله» دس دفعہ «استغفرلله» اور دس دفعہ «الله اكبر» کہہ ۔ جب تو دس دفعہ «سبحان الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا : یہ ذکر میرا ہے ، جب تو «لا اله الا الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا : یہ ذکر بھی میرا ہے ۔ جب تو «الحمد لله» کہے گی تو وہ کہے گا : یہ ذکر بھی میرا ہے ۔ جب تو «الله اكبر» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا : یہ ذکر بھی میرے لیے ہے ۔ اور جب تو «استغفرلله» ( میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں ) کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا : میں نے تجھے بخش دیا ہے ۔“