حدیث نمبر: 3074
- " من سره أن يستجيب الله له عند الشدائد والكرب فليكثر الدعاء في الرخاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو آدمی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سختیوں اور پریشانیوں میں اس کی دعائیں قبول کرے ، اسے چاہیئے کہ وہ فراخی و خوشحالی میں بکثرت دعا کرے ۔“