کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مرغ کی اذان اور گدھے کی آواز سنتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3072
- (إذا سمعتُم صياحَ الدِّيكة [بالليلِ] ؛فاسألوا الله من فضلهِ، [وارغبُوا إِليه] ؛ فإنّها رأت ملَكاً، وإذا سمعتُم نهيقَ الحمارِ [بالليلِ] ؛ فتعوَّذُوا باللهِ من الشيطانِ؛ فإنهُ رأى شيطاناً) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم رات کو مرغ کو بانگ دیتے سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کرو اور اس کی طرف راغب ہو جاؤ ، کیونکہ وہ فرشتے کو دیکھ کر ( ‏‏‏‏بانگ دیتا ہے ) اور جب تم رات کو گدھے کے ہینگنے کی آواز سنو تو شیطان سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ طلب کرو ، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھ کر ( ‏‏‏‏ہینگتا ہے ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 3072