حدیث نمبر: 3068
- (إنِّي لأعلم كلمة لو قالها؛ لذهب عنه ما يجد، لو قال: أعوذ بالله من الشيطان الرجيم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمی باہم گالی گلوچ کرنے لگے ، ان میں سے ایک کو غصہ آیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : ”مجھے ایسے کلمے کا علم ہے کہ اگر یہ آدمی کہے تو جو غصہ محسوس کر رہا ہے ، وہ ختم ہو جائے گا ۔ ( اور وہ کلمہ یہ ہے ) : «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» ۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سننے والا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اسے کہا : کیا تو جانتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی کیا فرمایا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ آدمی کہہ دے تو اس کا غصہ ختم ہو جائے گا ، ( اور وہ ہے : ) «أعوذ بالله من الشيطان الرجيم» “ آگے سے وہ آدمی کہنے لگا : آپ مجھے پاگل سمجھتے ہیں ؟