حدیث نمبر: 3060
- " كان إذا رأى ما يحب قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا رأى ما يكرهه قال: الحمد لله على كل حال ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے : ”ساری تعریف اللہ کے لیے ہے ، جس کی نعمتوں سے نیک کام پورے ہوتے ہیں ۔“ اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے : ”ساری تعریف اللہ کے لیے ہے ، ہر حال میں ( یعنی ہر حال میں اللہ کا شکر ہے) ۔“