حدیث نمبر: 3049
- (مَنْ دَخَلَ سُوقاً من الأسواقِ فقال: "لا إله إلا الله وحده لا شريكَ لهُ، له الملكُ، وله الحمدُ، وهو على كلَّ شيءٍ قديرٌ" كَتَبَ الله له ألفَ ألفِ حسنةٍ، ومحا عنه ألفَ ألفِ سيئةٍ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : جس آدمی نے بازار میں داخل ہوتے وقت کہا : صرف اللہ ہی معبود برحق ہے ، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہت اسی کی ہے ، تعریف اسی كے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے ۔“