حدیث نمبر: 3042
- " كلمات الفرج: لا إله إلا الله الحليم الكريم، لا إله إلا الله العلي العظيم ، لا إله إلا الله رب السماوات السبع ورب العرش العظيم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ کلمات ہیں ، جن سے کشادگی ہوتی ہے : نہیں کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ ، وہ برد بار اور مہربان ہے ، نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ ، وہ بلند و بالا اور عظمت والا ہے ، نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر اللہ تعالیٰ ، جو ساتوں آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے ۔“