کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: جمعہ کے روز بکثرت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا حکم۔ کیا انبیا و رسل کے اجسام قبروں میں سالم ہیں؟
حدیث نمبر: 3004
- " أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة وليلة الجمعة، فمن صلى علي صلاة صلى الله عليه عشرا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمہ کے دن اور رات کو کثرت سے مجھ پر درود پڑھا کرو ، پس جو آدمی مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے گا ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا ۔“
حدیث نمبر: 3005
- " أكثروا علي من الصلاة يوم الجمعة، فإن صلاتكم معروضة علي. قالو: كيف تعرض عليك وقد أرمت؟ قال: إن الله تعالى حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمعہ کے روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو ، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔“ صحابہ نے پوچھا : آپ پر یہ چیز کیسے پیش کی جائے گی ، آپ تو ( مٹی میں ) فنا ہو چکے ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے زمین پر حرام قرار دیا ہے کہ وہ انبیاء کا جسم کھائے ۔“