حدیث نمبر: 2999
- " ما من أحد يسلم علي، إلا رد الله علي روحي حتى أرد عليه السلام ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ! ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ہے کوئی آدمی جو میرے لیے سلامتی کی دعا کرتا ہو ، مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹاتے ہیں اور میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں ۔“