حدیث نمبر: 2995
- " سبق المفردون. قالوا: يا رسول الله! ومن (المفردون) ؟ قال: الذين يهترون في ذكر الله عز وجل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «مفردون» سبقت لے گئے ہیں ۔“ صحابہ نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! «مفردون» کون ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے دلدادہ ہوتے ہیں ۔“