حدیث نمبر: 2987
- (أيعجزُ أحدُكم أن يكسبَ كلَّ يومٍ ألفَ حسنةٍ؛! فسأله سائلٌ من جُلسائِه: كيف يكسبُ أحدُنا ألف حسنةٍ؟! قال: يسبّحُ مئةَ تسبيحةٍ، فيُكتبُ له ألفُ حسنةٍ، أويُحطُّ عنه ألفُ خطيئةٍ) .
حافظ محفوظ احمد
مصعب بن سعد اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم ہر روز ہزار نیکیاں کمانے سے بےبس آ گئے ہو ؟“ ہم نشینوں میں سے ایک نے سوال کیا : ہزار نیکی کرنا کیسے ممکن ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر کوئی سو دفعہ «سبحان الله» کہہ دے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی یا ہزار برائیاں معاف کر دی جائیں گی ۔“