حدیث نمبر: 2950
- " اقرأ القرآن في أربعين، (ثم في شهر، ثم في عشرين، ثم في خمس عشرة، ثم في عشر، ثم في سبع، قال: انتهى إلى سبع) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”چالیس دنوں میں قرآن مجید پڑھا کر ، چلو تیس دنوں میں پڑھ لیا کر ، چلو بیس دنوں میں سہی ، نہیں تو پندرہ ایام میں ، نہیں تو دس ایام میں سہی ، یا پھر سات دنوں میں ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات دنوں پر بات کو بند کر دیا ۔
حدیث نمبر: 2951
- " اقرأ القرآن في كل شهر، اقرأه في خمس وعشرين، اقرأه في عشرين، اقرأه في خمس عشرة، اقرأه في سبع، لا يفقهه من يقرؤه في أقل من ثلاث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل کرنی چاہیئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر ماہ میں مکمل قرآن پڑھ لیا کر ۔“ میں نے کہا : میں اس سے زیادہ پڑھنے پر قدرت رکھتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو پھر پچیس دنوں میں سہی ۔“ . . . ”یا پھر بیس دنوں میں ۔“ . . . ”چلو پندرہ دنوں میں سہی ۔“ ..... ”نہیں تو سات دنوں میں ، ( اتنی بات ضرور ہے کہ ) جس نے تین ایام سے کم عرصہ میں قرآن مجید کو مکمل کر لیا ، اس نے سمجھا نہیں ۔
حدیث نمبر: 2952
- " كان لا يقرأ القرآن في أقل من ثلاث ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دنوں سے کم میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل نہیں کرتے تھے ۔