حدیث نمبر: 2939
- " من قرأ * (قل هو الله أحد) * حتى يختمها عشر مرات بنى الله له قصرا في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو شخص «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» یعنی سورۃ الاخلاص آخر تک دس مرتبہ پڑھے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کرے گا ۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! پھر تو ہم بہت سے محلات حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ بھی بہت زیادہ اور بہت عمدہ عطا کرنے والا ہے ۔“