کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سورہ اخلاص ایک تہائی قرآن ہے
حدیث نمبر: 2938
- (احشُدوا؛ فإنِّي سأقرأُ عليكم ثُلُثَ القُرآنِ، فحشدَ من حشَدَ، ثم خرجَ نبيّ الله - صلى الله عليه وسلم -فقرأ: (قل هو اللهُ أحدٌ) ألا إنَّها تعدلُ ثلث القُرآنِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمع ہو جاؤ ، میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کرنے لگا ہوں ۔“ جمع ہونے والے جمع ہو گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» کی تلاوت کر کے واپس چلے گئے ۔ ہم ایک دوسرے کو کہنے لگے : ایسا لگتا ہے کہ آسمان سے کوئی ( ‏‏‏‏نئی ) خبر آئی ہے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گھر داخل کر دیا ہے ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا : ”میں نے تمہیں کہا تھا کہ میں تم پر ایک تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا ۔ آگاہ ہو جاؤ ! ( ‏‏‏‏سورۃ الاخلاص ) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے ( ‏‏‏‏جس کی تلاوت میں کر چکا ہوں ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 2938