کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سجدہ تلاوت کی دعا
حدیث نمبر: 2923
- " أنت كنت أحق بالسجود من الشجرة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ۔ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک درخت کے نیچے ہوں اور درخت سورہ ص کی تلاوت کر رہا ہے ، جب اس نے سجدہ والی آیت پڑھی تو اس نے سجدہ تلاوت کیا اور اس میں یہ دعا پڑھی ، ”اے اللہ ! میرے لیے اس سجدے کی وجہ سے اجر لکھ ، اس کے ذریعے مجھ سے گناہ دور کر دے ، اس کے ذریعے مجھے شکر کرنے کی از سر نو توفیق دے اور یہ سجدہ مجھ سے اس طرح قبول کر ، جس طرح کہ تو نے اپنے بندے داؤد ‏‏‏‏علیہ السلام سے قبول کیا تھا ۔“ جب صبح ہوئی تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ساری بات بتائی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ”اے ابوسعید ! کیا تو نے بھی سجدہ کیا تھا ؟“ میں نے کہا : نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تو تو درخت کی بہ نسبت سجدہ کرنے کا زیادہ حقدار تھا ۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ ص کی تلاوت کی ، یہاں تک کہ سجدہ والی آیت تک پہنچے ، ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏پھر سجدہ کیا اور ) اس میں وہی دعا پڑھی جو درخت نے پڑھی تھی ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 2923