حدیث نمبر: 2921
- " أقرأنيها: * (إنما الصدقات للفقراء والمساكين) * فمدها ".
حافظ محفوظ احمد
موسیٰ بن یزید کندی کہتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک آدمی کو قرآن مجید پڑھاتے تھے ، ( ایک دن ) اس نے «انما الصدقات للفقراء والمساكين» کو خوش اسلوبی سے تیز تیز پڑھا ۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس طرح نہیں پڑھایا ، جس طرح تم پڑھ رہے ہو ۔ اس نے کہا : اے ابوعبدالرحمٰن ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے کیسے پڑھایا ؟ انہوں نے کہا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «انما الصدقات للفقرا والمساكين» کھینچ کھینچ کر اور لمبا لمبا کر کے پڑھایا ۔