کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سریلی آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے اشعری لوگوں کی تعریف
حدیث نمبر: 2917
- (إنِّي لأعرف أصوات رُفقة الأشعريّين بالقرآن حين يد خلُون بالليل، وأعرف منازلهم من أصواتهم بالقرآن باللّيل؛ وإن كنت لم أر منازلهم حين نزلوا بالنهارِ؛ ومنهم حكيم: إذا لقي الخيل - أو قال: العدوَّ-، قال لهم: إن أصحابي يأمرونكم أن تنظروهم) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اشعر قبیلہ کے لوگ رات کو قیام اللیل میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں تو میں ان کی آوازیں پہچان لیتا ہوں ، میں نے ان لوگوں کو دن کے وقت گھروں سے نکلتے تو نہیں دیکھا ، البتہ رات کو سنی جانے والی آوازوں کی وجہ سے ان کے گھروں کو پہچانتا ( ‏‏‏‏ضرور ) ہوں ۔ ان میں سے ایک حکیم ہے ، جس کا جب ( ‏‏‏‏دشمنوں کے ) لشکر سے سامنا ہوتا ہے تو انہیں کہتا ہے : میرے ساتھی تمہیں حکم دے رہے ہیں کہ تم ان کا انتظار کرو ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 2917