حدیث نمبر: 2915
- " حسن الصوت زينة القرآن ".
حافظ محفوظ احمد
علقمہ بن قیس کہتے ہیں : میں ایسا آدمی تھا جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تلاوت کے سلسلہ میں حسن صوت سے نوازا تھا ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ میری طرف پیغام بھیجتے ، پھر میں ان پر تلاوت کرتا تھا ۔ جب میں ( معینہ ) قرأت سے فارغ ہوتا تو وہ کہتے مزید سناؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”حسن صوت ، قرآن مجید کی زینت ہے ۔“
حدیث نمبر: 2916
- " زينوا القرآن بأصواتكم، فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا برا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قرآن مجید کو اپنی آوازوں کے ساتھ مزین کرو ، بیشک خوبصورت آواز اس کے حسن میں اضافہ کرتی ہے ۔“