حدیث نمبر: 2904
- (اقرؤوا القرآن ما ائتلفت عليه قلوبكم، فإذا اختلفتُم فقومُوا عنه) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قرآن مجید اس وقت تک پڑھا کرو ، جب تک تمہارے دل اس ( کے معانی پر ) متفق رہیں ، جب تم میں ( اس کا مفہوم سمجھنے میں ) اختلاف پڑ جائے تو کھڑے ہو جایا کرو ۔“