کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: قرآن مجید کی وجہ سے عزتیں اور ذلتیں
حدیث نمبر: 2902
- " إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين ".
حافظ محفوظ احمد
عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ نافع بن عبدالحارث ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عسفان مقام پر ملے ، آپ نے اسے مکہ پر عامل مقرر کیا ہوا تھا ۔ اس نے پوچھا : آپ نے اہل وادی پر کسی کو عامل مقرر کیا ہے ؟ آپ نے کہا : ابن ابزی کو ۔ اس نے پوچھا : ابن ابزی کون ہے ؟ آپ نے کہا : ہمارا ایک غلام ہے ۔ اس نے کہا : آپ نے غلام کو ان کا خلیفہ بنا دیا ہے ؟ آپ نے کہا : وہ قرآن مجید کا قاری ہے اور فرائض کو جاننے والا ہے ۔ آگاہ ہو جا ! تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے کچھ قوموں کو بلند کرتے ہیں اور بعض کو ذلیل کر دیتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 2902