کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبریل علیہ السلام کے ساتھ ہر سال قرآن مجید کا دور
حدیث نمبر: 2901
- (إنّ جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرةً، وإنّه عارضني العام مرتين، ولا أراه إلا حضر أجلي، وإنك أول أهل بيتي لحاقاً بي، [فاتقي الله، واصبري؛ فإني نعم السلف أنا لك] ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جبریل علیہ السلام مجھ سے ہر سال قرآن مجید کا ایک دفعہ دور کرتے تھے اور اس سال دو دفعہ کیا ، یہی لگتا ہے کہ میری وفات کا وقت آ چکا ہے اور تو ( فاطمہ ) میرے اہل بیت کا پہلا فرد ہے جو سب سے پہلے مجھے ملے گی ، لہٰذا اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور صبر کرنا ، میں تیرے لیے بہترین میر سامان ہوں گا ۔“