حدیث نمبر: 2895M
- " إنكم لا ترجعون إلى الله بشيء أفضل مما خرج منه. يعني القرآن ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کوئی ایسی چیز نہیں جس کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر سکو ، سوائے اس کے جو اس کی طرف سے نازل ہوئی ۔ ” یعنی قرآن ۔ یہ حدیث جبیر بن نفیر سے مرفوع مرسل اور سیدنا ابوذر سے مرفوعاً روایت کی گئی ہے ۔