کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: تعلیم قرآن کا حکم
حدیث نمبر: 2893
- (تعلَّموا كتاب الله واقتنُوه، وتغنُوا به، فو الذِي نفسُ محمَّدٍ بيدهِ؟! لهُوأشدُّ تفلُّتاَ من المخاضِ من العُقُلِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم مسجد میں بیٹھنے قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، ہم پر سلام کہا ، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سلام کا جواب دیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم اللہ کی کتاب کی تعلیم حاصل کرو ، اس کو محفوظ رکھو اور ترنم اور غنا کے ساتھ تلاوت کیا کرو ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( ‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے ! یہ قرآن رسی سے نکل کر بھاگنے والی اونٹنی کی بہ ‏‏‏‏نسبت ( سینوں سے ) جلدی نکل جانے والا ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي / حدیث: 2893