کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کو بیش قیمت نبوی نصائح
حدیث نمبر: 2879
- " يا عقبة بن عامر! صل من قطعك وأعط من حرمك واعف عمن ظلمك ".
حافظ محفوظ احمد
فروہ بن مجاہد لخمی ، سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ”عقبہ بن عامر ! اس آدمی سے صلہ رحمی سے پیش آیا کر جو تجھ سے قطح رحمی کرے ، اس آدمی کو دیا کر جو تجھے محروم رکھے اور اس کو معاف کر دیا کر جو تجھ پر ظلم کرے ۔“ ( ‏‏‏‏میں چلا گیا ) اور جب بعد میں آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عقبہ بن عامر ! اپنی زبان کو قابو میں رکھو ، تمہارا گھر تمہیں اپنے اندر سما لے ( ‏‏‏‏ یعنی بلا ضرورت گھر سے نہ نکلو ) اور اپنی غلطیوں پر رویا کرو ۔“ ( ‏‏‏‏ میں چلا گیا اور ) جب تیسری دفعہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”عقبہ بن عامر ! کیا میں تجھے ایسی سورتیں نہ سکھاؤں جن کی مثل نہ تورات میں نازل ہوئی ، نہ زبور میں ، نہ انجیل میں اور نہ قرآن مجید ( ‏‏‏‏کے بقیہ حصے ) میں ؟ ہر رات کو ان سورتوں کی تلاوت کیا کر «قل هو الله احد» ، «قل اعوذ برب الفلق» اور «قل اعوذ برب الناس» “ سیدنا عقبہ کہتے ہیں کہ میں ہر رات کو ان سورتوں کی تلاوت کرتا ہوں اور حق بھی یہی ہے کہ میں انہیں ترک نہ کروں ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے ، فروہ بن مجاہد جب یہ حدیث بیان کرتے تو کہتے : کتنے ہی لوگ ہیں جو نہ اپنی زبانوں پر کنٹرول کرتے ہیں، نہ اپنی خطاؤں پر روتے ہیں اور نہ ان کے گھر ان کو سموئے رکھتے ہیں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2879