حدیث نمبر: 2875
- " لا يقولن أحدكم: زرعت، ولكن ليقل: حرثت ".
حافظ محفوظ احمد
محمد بن سیرین ، سیدنا ابوہریرہ ہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( اگر کوئی آدمی عربی زبان میں یہ کہنا چاہتا ہے کہ میں نے فصل کاشت کی تو ) وہ «زَرَعتُ» نہ کہے ، بلکہ «حرثت» کہے ۔“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنا : «أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ ٭ أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ» ”اچھا پھر یہ بھی بتلاؤ کہ تم جو کچھ بوتے ہو ۔ اسے تم ہی اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ۔“ (۵۶-الواقعة:۶۳، ۶۴)