حدیث نمبر: 2866
- " والذي نفسي بيده لا يضع الله رحمته إلا على رحيم، قالوا: كلنا يرحم، قال: ليس برحمة أحدكم صاحبه، يرحم الناس كافة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اللہ تعالیٰ صرف رحمدل بندے پر اپنی رحمت نچھاور کرتا ہے ۔“ اس نے کہا : ہم میں سے ہر کوئی رحم کرتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( میرا یہ مطلب ) نہیں کہ اپنے دوست کے حق میں رحمدل بن جاؤ ، بلکہ تمام لوگوں پر رحم کرنا ہو گا ۔“