حدیث نمبر: 2865
- " يخرج عنق من النار يوم القيامة لها عينان تبصران وأذنان تسمعان ولسان ينطق يقول: إني وكلت بثلاثة: بكل جبار عنيد وبكل من دعا مع الله إلها آخر وبالمصورين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”روز قیامت آگ کی ایک لپیٹ نکلے گی ، اس کی دو آنکھیں ہوں گی جس سے وہ دیکھے گی ، اس کے دو کان ہوں جن کے ذریعے وہ سنے گی اور ایک زبان ہو گی جس کے ذریعے وہ بولے گی ۔ وہ کہے گی : تین قسم کے آدمی میرے سپرد کر دیے گئے ہیں : ( ۱ ) سرکش اور متکبر ( ۲ ) جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو بھی پکارا اور ( ۳ ) تصویر بنانے والا ۔“