کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جانداروں سے رحم دلی سے پیش آنے کا صلہ
حدیث نمبر: 2849
- " من رحم ولو ذبيحة عصفور رحمه الله يوم القيامة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے رحم کیا ، اگرچہ معاملہ چڑیا کو ذبح کرنے کا ہی ہو ، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس پر رحم فرمائے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2849
حدیث نمبر: 2850
- " والشاة إن رحمتها رحمك الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں بکری ذبح کرتا ہوں اور اس کے ساتھ شفقت کرتا ہوں ( ‏‏‏‏یہ عمل کیسا ہے ؟ ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تو نے بکری کے ساتھ شفقت کی ہے تو اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2850