کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہونے والے کو کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 2847
- " من تعزى بعزى الجاهلية، فأعضوه بهن أبيه ولا تكنوا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا : او فلاں کی آل ! تو میں نے اس سے کہا : تو اپنے باپ کی شرمگاہ کو چبائے ، میں نے یہ بات کنایہ کرتے ہوئے نہیں کہی ( بلکہ وضاحت کے ساتھ کی ) ۔ اس آدمی نے کہا : اے ابوالمنذر : تو فحش گو تو نہیں تھا ( تجھے کیا ہوا ) ؟ میں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جو جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہوا ، تو اشارہ کنایہ کئے بغیر اسے کہو کہ تو اپنے باپ کی شرمگاہ چبائے ۔“