کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: والدین کے بعد کے تعلق داروں سے حسن سلوک کرنا
حدیث نمبر: 2843
- " من أحب أن يصل أباه في قبره، فليصل إخوان أبيه بعده ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں مدینہ منورہ آیا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے پاس آئے اور پوچھا : کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کیوں آیا ہوں ؟ میں نے کہا : نہیں ۔ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”جو اپنے فوت شدہ باپ سے حسن سلوک کرنا چاہتا ہے ، وہ اس کے بعد اس کے ( ‏‏‏‏اسلامی ) بھائیوں سے صلہ رحمی کے ( ‏‏‏‏تقاضے ) پورے کرے ۔“ میرے باپ عمر اور تیرے باپ کے مابین بھائی چارہ اور محبت تھی ، میں نے چاہا کہ اس کے تقاضے پورے کروں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2843