حدیث نمبر: 2841
- " ما من امرئ مسلم ينقي لفرسه شعيرا، ثم يعلقه عليه إلا كتب له بكل حبة حسنة ".
حافظ محفوظ احمد
شرحبیل بن مسلم خولانی کہتے ہیں کہ روح بن زنباع ، تمیم داری کی زیارت کے لیے ان کے پاس گئے ، دیکھا کہ وہ گھوڑے کے لیے جو صاف کر رہے تھے اور ان کے اہل و عیال ان کے اردگرد بیٹھے تھے ۔ روح نے کہا : کیا ( آپ کے اہل خانے میں ) کوئی ایسا فرد نہیں جو یہ کام کر سکے ؟ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے کہا : کیوں نہیں ۔ دراصل بات یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جو مسلمان اپنے گھوڑے کے لیے جو صاف کر کے اسے کھلائے گا ، اس کے لیے ہر دانے کے بدلے نیکی لکھی جائے گی ۔“