حدیث نمبر: 2833
- " لا يتكلفن أحد لضيفه ما لا يقدر عليه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کوئی آدمی مہمان کے لیے اپنی استطاعت سے بڑھ کر تکلف نہ کرے ۔“
حدیث نمبر: 2834
- " نهانا عن التكلف (للضيف) ".
حافظ محفوظ احمد
شقیق کہتے ہیں کہ میں اور میرا ایک دوست سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ، انہوں نے ( بطور میزبانی ) روٹی اور کوئی نمکین چیز پیش کی اور کہا : اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکلف سے منع نہ کیا ہوتا تو میں تمہاری خاطر میں تکلف کرتا ۔ میرے دوست نے کہا : اگر نمکین ڈش میں پہاڑی پودینہ ڈال دیا جاتا ( تو بہت اچھا ہوتا ) ۔ انہوں نے کوئی لوٹا نما برتن بطور گروی سبزی فروش کی طرف بھیجا اور پودینہ منگوایا ۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو میرے دوست نے کہا : ساری تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں اس رزق پر قناعت کرنے کی توفیق بخشی ۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا : اگر تو نے اپنے رزق پر قناعت کی ہوتی تو میرا برتن سبزی فروش کے پاس گروی نہ پڑا ہوتا ۔