کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: پڑوسی کے حقوق
حدیث نمبر: 2828
- " ليس المؤمن الذي يشبع وجاره جائع إلى جنبه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن وہ نہیں ہوتا جو خود تو سیر ہو جائے اور اس کا ہمسایہ بھوکا رہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2828
حدیث نمبر: 2829
- " لا خير فيها، هي من أهل النار. يعني امرأة تؤذي جيرانها بلسانها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کسی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے ، دن کو روزہ رکھتی ہے ، صدقہ و خیرات کرتی ہے اور دیگر امور خیر کرتی ہے ، لیکن ہمسائیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے ، ( ‏‏‏‏ایسی عورت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسی عورت میں تو کوئی خیر نہیں ، یہ تو جہنمی ہے ۔“ اس کے بعد اس نے کہا : فلاں عورت صرف فرض نمازیں ادا کرتی ہے اور پنیر کے ٹکڑوں کا صدقہ کرتی ہے ، لیکن کسی کو تکلیف نہیں دیتی ، ( ‏‏‏‏اس کے بارے میں کیا ہے ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ جنتی عورت ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2829