کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: غیبت کا انجام بد
حدیث نمبر: 2822
- " لما عرج بي ربي عز وجل مررت بقوم لهم أظفار من نحاس يخمشون وجوههم وصدورهم فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء الذين يأكلون لحوم الناس ويقعون في أعراضهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب میرے رب نے مجھے معراج کرائی تو میرا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے ، وہ ( ‏‏‏‏ان سے ) اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے تھے ۔ میں نے پوچھا : جبریل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا : یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں ( ‏‏‏‏غیبت کرتے ہیں ) اور ان کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2822
حدیث نمبر: 2823
- " لا يدخل الجنة قتات ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ‏‏‏‏ ”چغلی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2823