کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے فرشتوں کا چلنا
حدیث نمبر: 2814
- " كان أصحابه يمشون أمامه إذا خرج، ويدعون ظهره للملائكة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چلتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت فرشتوں کے لیے چھوڑ دیتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2814
حدیث نمبر: 2815
- " كان يكره أن يطأ أحد عقبه ولكن يمين وشمال ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی ان کے پیچھے چلے ، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں چلتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2815