کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: گھر سے نکلتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 2813
- (كانَ إذا خرجَ من بيته قال: بسم الله، توكلتُ على الله، اللهمَّ! إنَّا نعوذُ بكَ أن نَزِلَّ (وفي رواية: أَزلَّ، أو أُزِلَّ..... بالإفراد في الأفعال كلها) ، أو نَضِلَّ، أو نَظلِمَ أو نُظْلمَ، أو نجهلَ أو يُجْهلَ علينا) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر سے نکلتے تو یہ دعا پڑھتے : اللہ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ پر توکل کیا ، اے اللہ ! ہم تیری پناہ چاہتے ہیں اس بات سے کہ ہم پھسل جائیں ( ‏‏‏‏اور ایک روایت میں ہے : میں خود پھسل جاؤں یا مجھے پھسلا دیا جائے . . . تمام افعال واحد کے صیغے کے ساتھ ہیں ) یا گمراہ ہو جائیں یا ظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم کسی سے جہالت سے پیش آئیں یا کوئی ہم سے جہالت سے پیش آئے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2813