حدیث نمبر: 2810
- (كان إذا أوى إلى فِراشهِ كلَّ ليلةٍ جمَعَ كفَّيهِ، ثم نفَثَ فيهما، فقرأ فيهما (قل هو الله أحد) و (قل أعوذ برب الفلق) و (قل أعوذ برب الناس) ، ثم يمسح بهما ما استطاع من جسده، يبدأُ بهما على رأسهِ ووجههِ، وما أقبل من جسده، يفعل ذلك ثلاث مرات) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو اپنے بستر پر آرام فرما ہوتے تو اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اکٹھا کرتے ، ان میں پھونکتے اور ان میں یہ سورتیں پڑھتے : «قل هو الله احد» ، «قل اعوذ برب الفلق» ، «قل اعوذ برب الناس» پھر حسب استطاعت ان ہتھیلیوں کو جسم پر پھیر لیتے ۔ اپنے سر ، چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے ان کو پھیرنا شروع کرتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا تین بار کرتے ۔