کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: عزت والے مقام کا مستحق مالک خود ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2798
- " الرجل أحق بصدر دابته وصدر فراشه وأن يؤم في رحله ".
حافظ محفوظ احمد
عبداللہ بن یزید خطمی ، جو کوفہ پر گورنر تھے ، کہتے ہیں : ہم قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس ان کے گھر آئے ، مؤذن نے نماز کے لیے اذان دی ۔ ہم نے قیس کو کہا کہ کھڑے ہوں اور ہمیں نماز پڑھائیں ، انہوں نے کہا : میں جن لوگوں کا امیر نہیں ہوں ان کو نماز نہیں پڑھاؤں گا ۔ ایک آدمی ، جو کم درجہ نہیں تھا اور جسے عبداللہ بن حنظلہ غسیل کہا جاتا تھا ، نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک آدمی دوسروں کی بہ نسبت اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ وہ اپنے جانور پر آگے بیٹھے ، اپنی مخصوص نشست گاہ کی دائیں جانب ( ‏‏‏‏یا اس کے سامنے والے حصے پر ) بیٹھے اور اپنی رہائش گاہ پر امامت کروائے ۔ ”‏‏‏‏ قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سن کر اپنے غلام سے کہا : او فلاں ! کھڑے ہو اور نماز پڑھاؤ ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاداب والاستئذان / حدیث: 2798